پریس ریلیز
2020/04 دسمبر
پاپولرفرنٹ آف انڈیابہارکی ریاستی کونسل کی اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں اندرونی الیکشن کے ذریعہ دو ریاستی کونسل عہدے داروں کا ردوبدل عمل میں آیا جس کے تحت ریاض معارف صاحب کو ریاستی نائب صدر اور محبوب عالم رحمانی کو ریاستی سکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی یہ الیکشن ریجنل صدر جناب الیاس صاحب اور ریجنل سکریٹری جناب عبداللہ صاحب کے ذریعہ عمل میں لایا گیا اس موقع پر ریاستی کونسل نے الیکشن کے بعد سے بہار کے مختلف علاقوں میں مسلم سماج پر ہورہے حملوں کی مزمت کرتے ہوئے بہار سرکار و بہار انتظامیہ پر فوری طور پر اس طرح کے اقدامات پر روک لگانے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر فرنٹ ان اقلیت مخالف سماجی عناصر کے خلاف ریاست گیر تحریک چلائے گی موقع پر نئے عہدیداروں سمیت کونسل کے تمام ممبران نے مل کر بہار میں فرنٹ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کر فرنٹ کو بہار میں مظلوموں کی مضبوط ترین طاقت بنانے کے عزم کا اظہار کیا اس میٹنگ میں ریاستی صدر محبوب ندوی و ریاستی جنرل سیکرٹری محمد ثناء اللہ سمیت بہار ریاستی کونسل کے تمام ممبران موجود رہیں