کسانوں اور مزدوروں کی طرف سے 8دسمبر کو بلائی گئی ملک گیر ہڑتال کو ایس ڈی پی آئی بہار کی حمایت

Spread the love

پٹنہ۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) بہار کے ریاستی جنرل سیکریٹری احسان پرویز نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں مرکزی بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ تین نئے زرعی قوانین اور مزدور ایکٹ کے خلاف 8دسمبر کو کسان تنظیموں اور ٹرانسپورٹ اینڈ لیبر یونینوں کے ذریعے بلائے گئے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ احسان پرویز نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں اورمزدوروں کے زبردست احتجاج کے باوجود بی جے پی حکومت مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ مرکزی بی جے پی حکومت کا اٹل اور متکبرانہ رویہ تباہ کن اور تکلیف دہ ہے۔ حکومت کو اس بات کو سمجھنا چاہئے کہ کسانوں اور مزدوروں کے مطالبات کو پورا کرنے سے ملک کی فلاح و بہبود کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا

Leave a Comment