مظفرپور پکی سرائے و ماری پور کا گھنٹوں چکا جام کیا ایس.ڈی.پی.آئی اور شاہین باغ کمیٹی نے

Spread the love

پریس ریلیز

08 دسمبر

کانشی رام جی نے کہا تھا کہ جب روڈ سنسان ہوجاتا ہے تو سنسد آوارہ ہوجاتا ہے اور آج چونکہ سنسد پورا آوارہ ہوگیا ہے جو ایک جمہوری ملک کو عوامی ملک کو مکمل طورپر نجی کرن کر کارپوریٹ کے ہاتھوں بیچنے میں لگی ہے.

ان باتوں کا اظہار شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے بہار ریاستی کمیٹی ممبر سیف الرحمن نے پکی سرائے میں چکا جام سے خطاب کرتے ہوئے کہا واضح ہوکہ آج تمام کسان تنظیموں کی طرف سے بھارت بند کا اعلان تھا جس کے تحت پکی سرائے اور ماری پور میں ایس.ڈی.پی.آئی کے کارکنان، شاہین باغ کمیٹی اور نوجوانوں نے مل کر صبح سے شام تک مکمل چکا جام کیا.

اس موقع پر ماری پور میں شاہین باغ کمیٹی کے ذمہ دار محمد سرفراز نے مانگ کیا کہ کسانوں کے مانگ کو فوراً پورا کیا جائے نہیں تو شاہین باغ کی طرح آندولن ملک کے کونے کونے میں شروع ہوجائگا ان کے علاوہ بھیم آرمی بہار کے صدر چندن پاسوان،بھیم آرمی بہار کے سکریٹری شرف الدین قاسمی،کیمپس فرنٹ کے افتخار عالم،پاپولر فرنٹ کے محمد سرفراز،علی حسن، ایس.ڈی.پی.آئی ضلعی جنرل سیکرٹری افضل خان اور شاہین باغ کمیٹی کے صہیب اختر وغیرہ نے خطاب کیا ان کے علاوہ عبدالرحمن،ثناء اللہ،فیض اللہ،محمد حامد،دلکش رضا،عبدالمجیب،نصار احمد انصاری سمیت سینکڑوں نوجوان موجود تھے

1 thought on “مظفرپور پکی سرائے و ماری پور کا گھنٹوں چکا جام کیا ایس.ڈی.پی.آئی اور شاہین باغ کمیٹی نے”

  1. ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت ہی اعلیٰ۔۔
    لگے رہو۔

    اللہ آپ کو کامیاب کرے۔۔

    Reply

Leave a Comment